Topics

حجراسود


گل ناز لطف علی۔ ہم سب گھر والے خانہ کعبہ کے پاس کھڑے ہیں شاید حج پر گئے ہیں۔ امی جان حجر ِاسود کے اندر ایک ٹانگ ڈال دیتی ہیں اور کہتی ہیں یہاں سے راستہ ہے ۔اتنے میں لمبا سا چغہ پہنے ہوئے ایک عورت آجاتی ہے لیکن وہ کچھ بولتی نہیں ۔

 تعبیر: یہ خواب آپ کی والدہ کے طرزِ عمل کی نشاندہی کرتا ہے جس زمانے میں یہ خواب دیکھا گیا ہے۔اس زمانے میں ان کے دماغ میں ایسے خیالات آتے رہے ہیں کہ جو جادو اور ٹونے ٹوٹکوں سے تعلق رکھتے ہیں یہ کہ کسی نے کچھ کرادیا ہے وغیرہ وغیرہ ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.