Topics

گڑھے میں گائے بھینس


محمد سلیم، کراچی۔ایک بڑے کمپاؤنڈ کے قریب سخت چکنی مٹی میں دو گڑھے تیار کئے گئے ہیں جن میں سے ایک بڑا ہے اور اس میں بھینس جبکہ دوسرے گڑھے میں گائے مری ہوئی موجود ہیں۔ بھینس کی باڈی پھولی ہوئی دیکھ کر سوچتا ہوں، اسے یہاں کیوں ڈالا گیا ہے ؟ کوئی خاتون کہتی ہیں ایک بزرگ نے آیت بتائی ہے، جو یاد نہیں رہی، اس سے کام مزید آسان ہوجائے گا، بزرگ کا نام سن کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ پھر وہ خاتون کہتی ہیں اس گڑھے کو بھرنے سے ایسی لہریں نکلیں گی جو انرجی پیدا کرنے میں معاون ہوں گی۔یہ سن کرمیری خوشی دو چند ہوجاتی ہے اور سوچتا ہوں کہ یہ بزرگ کتنے بڑے روحانی سائنس دان ہیں پھروالدہ نظر آئیں وہ بھی خوش ہیں، انہیں سلام کرنے کے ساتھ مجھے خیال آیا، امی کا انتقال ہوچکا ہے۔میں خواب سے بیدار ہوگیا۔

 

تعبیر: کھانوں میں عدم توازن، بازاری کھانے، اور عدم صفائی کی وجہ سے بیماری لاحق ہے۔ تدارک نہ کیا گیا تو خدانخواستہ بیماری بڑھ سکتی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مئی                2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.