Topics
کنول ، فیصل
آباد: کا فی
عرصے سے خواب میں کفن اور بغیر کفن کے لاشیں نظر آتی ہیں ۔ میں ان کے قریب کھڑی ہوں
۔ کوشش ہوتی ہے کہ لاش کے چہرے پر نظر نہ پڑے ۔ نظر پڑجائے تو دیکھ کر ڈر جاتی ہوں۔
شکل خوفناک ہوتی ہے ۔ کئی دفعہ خواب میں شوہر کو دیکھا مگر انہیں اجنبی سمجھا۔چوں
کہ بچے قریب ہوتے ہیں لہٰذا کہیں نہ کہیں بات ذہن میں ہوتی ہے کہ یہ ہمارے بچے ہیں
۔ منظر تبدیل ہوا اور میں سوچ رہی تھی کہ حالات کس طرح بہتر ہوں گے ۔
تعبیر: خواب میں بیماریاں، بسیار خوری اور بازار کے غیر معیاری
کھانوں کے استعمال کی طرف اشارہ ہے۔ ڈاکٹر سے پورا چیک اپ کروانا چاہئے خصوصاً
زنانی بیماریوں سے متعلق۔ چکنائی اور بازار کے کھانوں سے پرہیز کیجئے۔ غذا میں
اعتدال اور احتیاط کے ساتھ ورزش ضروری ہے۔ خواب میں علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ میاں
بیوی میں ہم آہنگی نہیں ہے اور دونوں کا رویہ غلط ہے۔ اختلافات بہت ہیں۔کوئی پیچھے
ہٹنے کو تیار نہیں۔ دونوں میں سے کوئی ایک ضد چھوڑ دے تو دوسرا فریق بھی رویے
پرنظرثانی کرے گا اور زندگی اچھی گزرے گی، انشاء اللہ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.