Topics

وقت ختم ہوگیا


شاہ لطیف ٹاؤن: ایک بزرگ مجھ سے مخاطب ہیں۔ پھر انہوں نے  وہاں سے گیٹ کے قریب جانے کے بارے میں فرمایا۔ مزید باتیں یاد نہیں رہیں۔ جب میں لنگر کے لئے گیا تولنگر کا وقت ختم ہوگیا  تھا۔

تعبیر: خواب خیالات کی فلم ہے۔اپنے لئے  اچھی مصروفیت اختیار کیجئے اورغیر ضروری باتیں سوچنے کی بجائے یا حی یا قیوم کا ورد کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.