Topics

بچہ گود میں دیکھنا


 ش، ع، سرجانی۔ دیکھا کہ نند   امید سے ہیں اور ان کی گود میں ایک یا دو دن کا بہت خوبصورت بچہ ہے جو امی اور اللہ میاں بول رہا ہے۔ میں بھی امید سے ہوں اور نند سے کہتی ہوں میرے یہاں بیٹا نہیں ہے تم اپنا بیٹا مجھے دے دو۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ رحم فرمائیں آپ کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔رحم کی بیماری ہے گائنی ڈاکٹر کی ہدایت پرپورا پورا عمل کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اپریل     2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.