Topics

خانہ کعبہ کی چھت کا راستہ تلاش کرنا


نام پتہ شائع نہ کریں: لوگ طواف میں مصروف ہیں اور کچھ خانہ کعبہ کی چھت پر نظر آئے۔ محسوس ہوا کہ وہ لوگ صلاح مشورہ کررہے ہیں۔ مجھے حیرت ہے کہ یہ کون لوگ ہیں اور اوپر کیسے پہنچے؟ خیال آیاکہ میں طواف مکمل کرچکی ہوں، اب کعبہ کی چھت پر جاؤ ں۔ آواز آئی کہ یہ اللہ کے بندے ہیں۔ میرے اندر خواہش پیدا ہوئی کہ ان لوگوں میں شامل ہوجاؤ ں اور خانہ کعبہ کی چھت پر جانے کا راستہ ڈھونڈنے لگی۔

 

تعبیر : آپ نے کتاب میں تصوف کے بارے میں پڑھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے پیغمبروں کے ذریعے جو علوم اللہ نے سکھائے ہیں اہل تصوف ان کو۱۔ علم شریعت اور ۲۔ علم تکوین کہتے ہیں ۔

علم شریعت میں وہ تمام پروگرام بیان ہو تے ہیں جو بالغ انسان پر فرض ہیں ۔ الحمد للہ ! مسلمانوں کی بڑی تعداد ان علوم سے واقف ہے لیکن عمل میں لاپروائی کی وجہ سے تکمیل نہیں ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ تمام عالم  اسلام کو علم شریعت، حضور پاک ؐکی سنت اور ارشادات پر عمل کرنے کی تو فیق عطا فرمائے ، آمین۔ علم تکوین یا علم طریقت وہ علوم ہیں جو کائنات کے انتظامی امور اللہ اور رسول ؐکے حکم کے مطابق پورے کرتے ہیں اور عوام کو ان پر عمل کر نے کی دعوت دیتے ہیں ۔آپ کا جذبہ بہت مبارک ہے لیکن علم شریعت کے مطابق زندگی گزارنا لازم ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نماز ، روزے اور حضورؐکے احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین ۔ بچوں سے سلام میں پہل کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.