Topics

پر نور چہرہ بزرگ


صادق حسین ، نواب شاہ: روحانی محفل ہے، تمام افراد خوش لباس ہیں اور دھیمی آواز میں کسی موضوع پر مذاکرہ کررہے ہیں۔ وہاں ایک پرُ نور چہرہ بزرگ موجود ہیں۔ سب ان کو سلام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔مجھے قریب جانے کا موقع ملتا ہے تو وہ مجھے دیکھ کر مسکراتے ہیں پھر باہر تشریف لے جاتے ہیں، میں بھی ساتھ جاتا ہوں۔ باہر زمین پر پتےّ بکھرے ہوئے ہیں۔  وہ بکھرے ہوئے پتےّ اٹھاتے ہیں تو میں آگے بڑھ کر اس کام میں ان کا ساتھ دیتا ہوں۔ زمین صاف ہوتے ہی وہ چلے جاتے ہیں اور میں واپس آکر اپنی جگہ پر بیٹھ جاتا ہوں۔

 

تعبیر: زندگی بندگی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بندگی یہ ہے کہ اللہ اور خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔ مشکلات زندگی کا حصہ ہیں۔ یہ آتی ہیں اور گزر جاتی ہیں۔ اللہ پر بھروسے کے ساتھ زندگی گزاریئے اور محنت کیجئے۔ یاحی یاقیوم کثرت سے پڑھئے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراطِ مستقیم پرقائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (مئی 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.