عرفان شبی…میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کے
برابر والے گھر میں بہت تیز آگ لگ رہی ہے اور یہ آگ پھیلتے پھیلتے ہمارے گھر تک
پہنچ گئی اور گھر کا ایک حصہ اس آگ کی زد میں آگیا ہے۔ میں بجائے آگ بجھانے کے یہ
کوشش کر رہا ہوں کہ آگ اور تیز ہو جائے۔ میرے ابا نے مجھ سے کہا ۔ آگ تیز مت کرو
ورنہ چھت گر جائے گی اور چھت کے اوپر رکھا ہوا سامان برباد ہو جائے گا اور یہ
ہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہوگا۔
تعبیر: یہ خواب انتباہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ خواب
دیکھنے والے صاحب کے لئے ضروری ہے کہ گزشتہ ایسے طرزِ عمل کا جو ان
کے کاروبار میں پیش آیا ہے اور جن پر ان کا غلط اصرار ہے بغور مطالعہ کریں
اور اپنی روش تبدیل کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.
Searching, Please wait..