Topics
نام شائع نہ کریں، شاہ فیصل۔ کہیں جانے کے لیے کچھ
لوگوں کے ساتھ بیٹھی باری کا انتظار کررہی ہوں۔ باری آنے پر دو تین افراد کے ساتھ
گئی تو دیکھا مرشد سے ملاقات ہورہی ہے۔ میں بے انتہارورہی ہوں کیونکہ مرشد ناخوش ہیں۔
ناخوشی کی وجہ سلسلہ کے اسباق اور نماز میں کوتاہی ہے۔ دوسرے آنے والے صاحبان کے
ساتھ وہ گفتگو میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ جب میں بہت روتی ہوں تو فرماتے ہیں کہاں
پہنچنا چاہتی ہو؟ کہتی ہوں میں اللہ کو دیکھنا چاہتی ہوں۔ پھر دیکھا کسی محفل میں
پیچھے کی طرف بیٹھی ہوں آگے ایک بزرگ تشریف فرماہیں۔ سوچ رہی ہوں کس طرح ان بزرگ
تک پہنچ جا ؤ ں۔ محفل کے بعد ان سے کچھ عرض کرنے کا ارادہ کرتی ہوں تو فرماتے ہیں
آسان ہے۔ کچھ عرض معروض کرتی ہوں تو بزرگ چند تعویذ دیتے ہیں ساتھ ساتھ کچھ سورتیں
شاید سورۃ الفلق پڑھنے کا ارشاد فرماتے ہیں۔
تعبیر: آج
کل شاید ہی کوئی آدمی ہو جو ذہنی خلفشار سے آزاد ہو۔ تعویذ، گنڈے اور جادو سحر
کے خیالات اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ کئی مرتبہ آدمی سوچتے سوچتے بے حال ہوجاتا ہے
جبکہ اس قسم کے خیال اس وقت زیادہ آتے ہیں جب آدمی کا عقیدہ کمزور ہو۔ عقیدہ
کمزور ہونے کی وجہ اللہ اور اللہ کے رسولؐ
کی تعلیمات سے دوری ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کے اوپرکوئی جادو،
ٹونا، آسیب نہیں ہے۔ سنی سنائی باتوں کا
دماغ نے اثر قبول کیا ہے۔ نماز کی پابندی کیجئے اور سوتے وقت چاروں قل پڑھ کر مکان
کے چاروں طرف پھونک ماردیں یہ عمل) (21اکیس دن کرلیں وسوسے کم ہوجائیں گے انشاء
اللہ۔ بالکل ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی سوچ کیئر آف اللہ (care of Allah) بنالیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.