Topics

بکری ذبح ہوتے دیکھنا


ا۔خ۔ ح۔    میں  اکثر خواب دیکھتا ہوں کہ ایک بکری کو  زمین پر لٹا کر بغیر ذبح کیے اس کی کھال اتاری جا رہی ہے۔ بکری زندہ ہوتی ہے اور کھال اترتے وقت کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کرتی اور  نہ تڑپتی ہے ۔ البتہ  آنکھوں سے مظلومیت برستی نظر آتی ہے ۔ خواب اسی وقت شروع ہوتا ہے جب بکری کے جسم سے آدمی کھال اتر چکتی  ہیں ۔ اس حالت میں کبھی کبھی گائے کو بھی دیکھتا ہوں اور گائے بھی کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کرتی ۔ البتہ مظلومیت  اس کے چہرے سے بھی نمایاں ہوتی ہے۔ خواب  میں ہی مجھ پر اس  بہیمانہ سلوک کا یہ اثر ہوتاہے کہ میں تڑپ اٹھتا ہوں اور وہاں سے بھاگ جاتا ہوں ۔ اب میری یہ حالت ہے کہ قربانی کے وقت بھی کسی جانور کو ذبح ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ انتہا یہ ہے کہ میری طرف سے قربانی کا جانور بھی دوسرے لوگ ذبح کرتے ہیں۔

تعبیر:  جب انسان کی امیدیں پائمال ہوتی نظر آتی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے اور امید   کی کرن کسی   طرف بھی نظر نہیں آتی تو گہری نیند  میں لاشعور اسے تمثلات دکھانے لگتے ہیں ۔ مایوسی اور نا امیدی ان تمثلات کو مجبوراً  بے بس  تصویروں  کی شکل دے دیتی ہے یہ سب ارمان ہوتے ہیں جو مٹ چکے ہیں اور دل میں اتنی سکت نہیں ہوتی کہ تازہ ارمان ان کی جگہ لے سکیں آپ کے اس خواب   سے  صرف دماغی کمزوری کا پتہ چلتا ہے یہی تعبیر ہے ۔

صبح کے وقت ٹھنڈی ہوا میں ٹہلنا آہستہ قدم نہیں بلکہ تیز قدم کم سے کم آدھا گھنٹہ دماغی کمزوری کو رفع کرنے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 87 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.