لیاقت علی۔ نمبر 1 : میں سر راہ جا رہا ہوں مجھے ایک
لڑکی (ایس) ملتی ہے جو کہ اپنے بالوں کو خوبصورت طریقے سے سنوارے ہوئے ہے۔ اور جب
میں اس کے نزدیک سے گزرتا ہوں تو وہ مسکرا دیتی ہے۔
نمبر 2: دوسری لڑکی (ک) ملتی ہے جو میری سابقہ منگیتر
ہے میں اس کے نزدیک اور بالکل ساتھ ساتھ بیٹھا ہوں ۔میں کچھ چنے منہ میں ڈال کر
مسکراتا ہوں لیکن وہ کچھ نہیں بولتی البتہ بہت زیادہ افسردہ سی ہوتی ہے میں اٹھ
کھڑا ہوتا ہوں ۔
نمبر 3: اس کے بعد مجھے ایک لڑکی جو میری کزن ہے ملتی
ہے وہ بیٹھی آٹا گوندھ رہی ہے اور مجھے دیکھتی ہےمیں بھی دیکھتا ہوں لیکن میں اس
کو نظر انداز کر کے چلا جاتا ہوں ۔
تعبیر: نمبر 1 : خواب کی تعبیر یہ ہے کہ
آپ (ایس) نامی لڑکی سے محبت کرتے تھے اس کی شادی ہو گئی لیکن ابھی تک اس کی محبت
آپ کے دل میں موجود ہے ۔
نمبر 2 : خواب کا مطلب یہ ہے کہ ک نامی لڑکی سے آپ کی
نسبت طے ہوئی تھی جو خاندانی اختلافات کی بنا پر ٹوٹ گئی۔
نمبر 3 : یہ ظاہر کرتا ہے کہ ر نامی لڑکی
سے آپ کا رشتہ کی بات چل رہی ہے لیکن یہاں شادی ہوتی نظر نہیں آتی ویسے اﷲ کو سب
اختیارہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.
Searching, Please wait..