Topics

قلندر بابا اولیاؒ نےاونٹ کی نکیل نہیں دی


صوفی محمد اشرف، کوٹ ادّو۔ ایک میدان میں لوگ جمع ہیں۔ حضور قلندر بابا اولیاؒ میری اونٹنی پر سوار ہیں۔ میں عرض کرتا ہوں حضور اونٹ کی نکیل مجھے دے دیجئے مگر مجھے نہیں ملی۔

 

تعبیر: انشاء اللہ روحانی علوم سیکھنے میں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ کام یابی ہوگی۔ خواب میں ضعف دماغ اور ضعف جسم کی تصویریں بھی ہیں جبکہ خوش خبری ہے اللہ کی دی ہوئی استطاعت سے کام یابی روشن ہے۔ عمر کے لحاظ سے آدمی کم زور ہوجاتا ہے۔ صحت کا خیال رکھئے اور صبح شام ہمت کے مطابق پیدل ضرور چلئے۔ دن میں یا حیی یا قیوم اور رات کو درود شریف زیادہ سے زیادہ پڑھئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی                  2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.