Topics

رخصتی نہیں ہو پاتی


خ ب ، روالپنڈی ۔ خواب میں دیکھا کہ میری شادی ہو رہی ہے اور میں سرخ کپڑے پہنے دلہن بنی بیٹھی ہوں ۔ لوگ آجارہے ہیں ۔ لیکن نہ میری ساس ہے اور نہ نندیں صرف میرے سسر نظر آرہے ہیں لیکن وہ دلہن کو لے کر نہیں جاتے اور میں بیٹھی سوچ رہی ہوں کہ میری رخصتی کیوں نہیں ہوئی ۔

اس خواب سے پہلے بھی میں نے اس سے ملتا جلتا خواب دیکھا تھا کہ میری امی نے میری منگنی توڑ کر کہیں اور طے کر دی ہے اور مجھے دلہن بنا یا جا رہا ہے۔ لیکن میرے ابو عین وقت پر انکار کر دیتے ہیں۔ سب لوگ چلے جاتے ہیں اور میری رخصتی نہیں ہو پاتی۔

میرے مقدس باپ ! میں بہت دکھی اور بدنصیب لڑکی ہوں۔ اور اب دکھ اٹھانے کی طاقت نہیں ہے یہ دونوں خواب دیکھ کر میں اور بھی پریشان ہوگئی ہوں کہ پتہ نہیں میرے ساتھ کیا ہوگا جانے قسمت کون سا راستہ دکھائے؟

 تعبیر: شادی میں کچھ رکاوٹیں پیش آئیں گی لیکن ایسے نہیں کہ شادی نہ ہو۔ آپ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یا حی یا قیوم پڑھ کر دعا کریں بخیروخوبی شادی ہو جائے گی انشاء اللہ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.