Topics

چودھویں کا چاند


خورشید عالم ، کراچی ۔ ۱۔ میں نے خواب دیکھا کہ آسمان پر چوھودیں کا چاند چمک رہا ہے اور اس کے آس پاس بادل چھائے ہوئے ہیں اور چاند کی چاندنی غیر معمولی ہے ۔

۲۔ میں نے وضو کیا اور نماز پڑھنی شروع کر دی اور نماز میں دھیمی آواز میں درود شریف پڑھنا شروع کر دیا ۔

۳۔ مجھے ایک عقیق ملا ہے جس کا رنگ کالا ہے یہ پتھر تقریباً پانچ چھ انچ لمبا ہے اور تقریباً تین چار انچ چوڑا ہے اور اس پتھر میں سے بہت زیادہ روشنی نکل رہی ہے اور روشنی اتنی زیادہ ہے کہ آدمی رات کے اندھیرے میں بخوبی دیکھ سکتا ہے ۔

 تعبیر: خواب نہایت مبارک ہیں ۔ ان میں روحانی صلاحیتوں کے انکشاف کے ساتھ ساتھ مستقبل کی خوشیاں بھی پنہاں ہیں ۔ آپ کو چاہئے کہ واقعتاً کسی روحانی آدمی کی مجلس میں بیٹھا کریں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.