Topics

والدہ مرحومہ


ج ، ز، م، کراچی۔ مرحومہ والدہ کو دیکھا کہ ان  کے دونوں گردے فیل ہوگئے ہیں اورانہیں ہسپتال لے کر جارہے ہیں۔

تعبیر:  آپ کی والدہ صاحبہ کو ایصال ثواب کی ضرورت ہے۔ اب اُن کی خدمت یہ ہے کہ صدقہ خیرات کریں اور سوا لاکھ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشش کی دعا کی جائے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (     جنوری           2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.