Topics

زمین میں دھنسنا


مسز خان، کراچی: کئی دن میکے میں گزار کر سسرال گئی تو کمرے میں جگہ جگہ گندگی پڑی دیکھی۔ کچھ سامان کمرے سے باہرصحن میں رکھ دیا گیا ہے جو بارش میں بھیگ گیا۔ شوہر سے پوچھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ منظر بدلا۔ ساس محبت سے ملیں۔ ان کے کمرے میں چہل قدمی کرتے ہوئے پیرزمین میں دھنسنے لگے۔ کسی کو میرے چیخنے چلانے کی آواز نہیں جارہی۔جب پیٹ تک اندر دھنس گئی تو خوب چیخی اور باہر نکلنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی۔ اتنے میں شوہر کمرے میں آئے اور دونوں ہاتھ پکڑ کر مجھے زمین سے باہر نکالا۔

 

تعبیر: آپ اس وقت جس حال میں ہیں،  اس میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ جو کام کرتی ہیں، وہ آرام سے کیجئے۔ شوہر اور بیوی کا رشتہ دو جانوں کا یکجان ہونا ہے۔اونچی ایڑی کا جوتا نہ پہنئے۔ وزن اٹھانے سے گریز کیجئے ۔آپ کے لئے روزانہ چہل قدمی مفید ہے۔ ڈاکٹر کی ہدایت پرپابندی سے عمل ضروری ہے۔ چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، وضو بے وضو یاحی یا قیوم کا ورد کیجئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ ولادت کی خوشی سے ہم کنار ہوں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘(ستمبر2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.