Topics
نام شائع نہ کیا
جائے، سرجانی۔ دیکھا کسی نے مجھے اوپر اٹھایا ہوا ہے اور ادھر ادھر ہلارہا ہے۔ میں
ڈر کے مارے بچاؤبچاؤ چیخ رہی ہوں مگر کوئی مدد نہیں کررہا جب کہ ساس قریب کھڑی ہیں۔ پھر دیکھا ساس صاحبہ
پاگلوں کی طرح ہنس رہی ہیں اور اپنے آپ کو نوچ رہی ہیں۔
تعبیر: خواب اختلافی مسائل پر پھیلا ہوا ہے۔ دیکھنے میں یہ
آیا ہے کہ ساس بہو کو بیٹی کا درجہ نہیں دیتی اور بہو ساس کو ماں کا درجہ نہیں دیتی۔
اس وجہ سے دونوں میں اختلاف رہتا ہے۔ شادی کے بعد بیٹا بیگم کی بات زیادہ سنتا ہے،
ماں کی بات نظرانداز ہوسکتی ہے۔ بیٹے کے اس عمل سے ساس و بہو حریف بن جاتے ہیں۔ یہ
مسئلہ میرے خیال میں اماں حوا اور بیٹے سے شروع ہوا اور آج کی اماں حوا اور آج
کے بیٹے کے درمیان موجود ہے۔ بیوی سمجھتی ہے کہ میں نے شوہر کے لئے اپنا سب کچھ
چھوڑدیا، ماں باپ بھی دور ہوگئے۔ ساس کہتی ہے کہ بہو نے بیٹے پر قبضہ کرلیا۔ یہ ایسا
مسئلہ ہے جو ہزاروں سال سے جاری ہے اور جاری رہے گاکیونکہ بہو اپنا گھر الگ چاہتی
ہے جس طرح جب ساس بہو بنی تھی ، نے چاہا تھا۔ ساس اس لئے ناراض ہے کہ بیٹے کی ساری
توجہ بیوی کی طرف ہوگئی جب کہ بیٹا میرا ہے۔ عجیب بات یہ ہے بیٹے کے انکار کے
باوجود ماں شادی کے لئے بیٹے سے زیادہ بے قرار ہوتی ہے۔ نوچنا کھسوٹنا، چیخنا،
پاگلوں والی حرکت کرنا یہ سب ساس بہو کے معاملات کی فلم ہے جو بہو نے دیکھ لی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.