Topics

بابا تاج الدین ناگپوریؒ کی زیارت


عینی فاطمہ، کراچی: خواب میں دیکھا کہ پرانا زمانہ ہے۔میں تیار ہوکر کہیں جانے کے لئے باہر نکلتی ہوں۔ کوئی تقریب ہے جس میں بہت لوگ تیار ہوکر آئے ہیں۔ میں نے سبز رنگ کا پرانی طرز کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔ اسٹیج نظر آتا ہے جس کا پس منظر آسمانی رنگ کا ہے ۔ اس پربیٹھی ہوئی ہستی کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ وہ بابا تاج الدین ناگپوریؒ ہیں۔وہ مجھے دیکھ کرمسکرا رہے ہیں اور میں حیرت سے انہیں دیکھ رہی ہوں۔ جب میں اسٹیج سے اترکر باہر کی طرف آتی ہوں تو دو آدمی جو پرانے زمانے کے ہیں، بڑے بڑے بال اور پتلی مونچھیں ہیں، مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ بہت خوش نصیب ہیں کیوں کہ یہاں تک کم لوگ پہنچتے ہیں۔

 تعبیر: خواب بجائے خودتعبیر ہے۔ آپ کے اندر روحانی علوم سیکھنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ رات کو سونے سے پہلے باوضو ہوکر101 مرتبہ درود شریف پڑھئے ، آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیے اور خواب میں نانا تاج الدین ناگپوریؒ کی جو زیارت ہوئی ہے، اس کا تصور کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.