Topics

سرمئی سانپ


محمد رافع (ماڑی پور): سرمئی رنگ کا بڑا سانپ گھر کے برابر والی گلی میں رینگ رہا ہے۔ قریب ایک جاننے والے صاحب بیٹھے ہیں۔ میرے کسی بچے نے پتھر مار مار کر سانپ کے ٹکڑے کردیئے مگر سانپ کا سرچلتے ہوئے ہمارے گھر کے سامنے پہنچ گیا۔ مزید پتھر مارے تو وہ سامنے والوں کے گھر میں گھس گیا۔

 

تعبیر: لاشعور نے آپ کو خبردار کیا ہے کہ کوئی پیٹھ پیچھے مخالفت میں مصروف ہے۔ یہ بھی ہے کہ وہ شخص کوئی دور پرے کا نہیں بلکہ اپنوں میں سے ہے۔ واللہ اعلم۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.