Topics

دربار رسالتؐ میں حاضری


محبوب احمد، لیہ ۔ خواب میں ایک بزرگ کی زیارت ہوئی لیکن سراپا واضح نہیں۔ بزرگ پہلے کھڑے نظر آئے پھر کرسی پر بیٹھے دیکھا۔ عرض کرتا ہوں کہ دربار رسالتؐ میں حاضری کی سعادت سے مشرف ہونے کے لیے مدد فرمائیے۔ بزرگ فرماتے ہیں، انشاء اللہ۔

 

تعبیر : الحمد للہ خواب نہا یت مبارک ہے ۔ درود شریف کی برکت سے ایسے خواب نظر آتے ہیں مزید یک سوئی کے ساتھ درود شریف کا ورد زیادہ کیجئے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی تو فیق عطا فرمائے اور ذہنی پراگندگی سے اپنی حفاظت میں رکھے آمین ۔

 مصروفیات پر غور کریں ۔ انشاء اللہ ضمیر نشان دہی کرے گا کہ آپ کے خیالات میں ایسے تصورات شامل ہو جا تے ہیں جو اخلاقی اعتبار سے اچھے نہیں ہیں ۔ شک، وسوسہ، بے یقینی، ذہنی امور کی طرف ذہن نہ جانا یا لاپروائی ہو نا یہ سب وہ علامات ہیں جو ذہن کو پراگندہ کرتی ہیں۔ خلوص نیت کے ساتھ پروگرام بنائیے کہ

 ١۔ غیبت نہ کر یں ۔

٢۔ ایسی صحبت میں نہ بیٹھیں جہاں پاکیزہ خیال دوست نہ ہوں۔

٣۔ ابا اماں کو رات کو سونے سے پہلے اور صبح بیدار ہونے کے بعد سلام کریں ، سر جھکا کر ہاتھ رکھوائیں چھوٹوں سے بھی سلام میں پہل کریں۔ کوشش کریں کہ فجر کی نماز با جماعت ادا ہو ۔ چلتے پھر تے وضوبے وضو یا حیی یا قیوم کا ورد کر یں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2019ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.