Topics

سفر کے کوائف نہیں ہیں


سمیرہ سہیل، کراچی۔ ہوائی جہاز میں کسی آستانہ پرجانا ہے مگرشناختی کارڈ نہیں ہے۔ پڑوسن آکر مدد  کرتی ہیں اور برتھ سرٹیفکیٹ کے ذریعے ہمیں جہاز میں سوار کرادیتی ہیں۔

 

تعبیر: ذہن میں خیالات کا ہجوم رہتا ہے۔ ایسے خیالات زیادہ ہیں جن سے ذہنی آسودگی مل سکتی ہے۔ اس میں ماورائی کیفیات کا بھی دخل ہے لیکن خیالات کا ہجوم ہوتا ہے۔ صبح سے شام تک جو خیالات آتے ہیں کاپی میں لکھئے۔ ایک خانہ میں منفی خیالات تحریر کریں اور دوسرے خانہ میں مثبت خیالات لکھیں۔ دونوں کو الگ الگ شمار کریں۔ یہ دیکھیں کہ منفی خیالات زیادہ ہیں یا غیر منفی خیالات زیادہ ہیں۔ نتیجہ آپ کے سامنے آجائے گا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر               2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.