Topics

کبوتر


 ماہ نور، فیصل آباد: میں نے سفید دیوار کے ساتھ سیڑھی لگائی اور اس پر چڑھ کر اوپر پہنچی تو دیکھا کہ سفید کبوتر موجود ہیں جن کےپنجے گلابی ہیں۔ اجلے سفید کبوتر دیکھ کر طبیعت خوش ہو گئی ۔ کبوتروں کو ایک خاص کام دیا گیا ہے۔ ان کو آپس میں مل کرمخصوص زاویہ بنانا ہے جیسے چند کبوتر ملے اور ب بن گیا ۔ ہر کبوتر انہماک سے ذمہ داری پوری کررہا ہے۔میں نے چند کبوتروں کو پکڑا پھر خیال آنے پر چھوڑ دیا اور ان سے کہا کہ میں نے تمہیں رب العالمین اللہ اور خاتم النبیین رسول اللہ ؐ کے لئے آزاد کر دیا ۔

 تعبیر: آپ درود شریف پڑھتی ہیں۔ یہ اس کی برکت ہے۔ خواب مبارک ہے۔ درود شریف کی برکت سے آپ کے اندر ایسی روشنیاں بیدار ہوگئی ہیں جن پر توجہ کی تو باطنی دنیا کے انعامات و اکرامات کی بارش ہوگی ، انشاء اللہ۔ سیرت طیبہؐ کا بار بار مطالعہ اور جو کچھ پڑھا ہے اس پر غور کیجئے۔ کثرت سے درود شریف کا ورد جاری رکھئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.