Topics

بزرگ فرماتے ہیں تمہیں روز یاد کرتا ہوں


حسینہ سہیل، کراچی۔ کلاس میں اسکرین پرکام ہورہا ہے۔ میں کمپیوٹر پر کام کررہی ہوں ۔اسکرین سامنے ہے۔ کام مشکل ہے دماغ پر وزن ہے۔ اس کے بعددیکھا کہ طالبات اور طلباسیدھی لا ئن میں کھڑے ہیں۔میں قطار میں جا کرکھڑی ہوجاتی ہوں اور نمبر آیاتو میں کرسی پر بیٹھ جاتی ہوں۔ میز کے دوسری طرف ایک کر سی ہے جس پر ایک بزرگ تشریف فرماہیں۔چہرہ پرشفیق مسکراہٹ موجود ہے۔بزرگ فرماتے ہیں میں تمہیں روز یاد کرتا ہوں ۔

 

تعبیر: خواب روحانیت سے متعلق ہے۔ بتایا یہ گیا ہے آپ کے مرشد نے جو اسباق اور مراقبہ کا عمل تلقین کیا ہے اس پر پوری طرح استقامت نہیں ہے اور اسباق میں ذہنی یک سوئی جس قدر ہونی چاہیے وہ نہیں ہے۔ مرشد چاہتے ہیں کہ آپ یک سوئی کے ساتھ اسباق پر عمل کریں&مرشد کی توجہ سے فائدہ اٹھائیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اگست                 2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.