Topics

پالا ہوا سانپ


نائلہ نبیل، کراچی۔ نند اور ساس صاحبہ کے ساتھ کسی عجیب جگہ بیٹھی ہوں۔ ایک سوراخ میں سے کالے رنگ کا سانپ پھن پھیلائے باہرآیا۔ میں ڈری تو نند نے کہاکہ یہ سانپ ہمارا پالا ہوا ہے ،کچھ نہیں کہے گا ۔ سانپ سوراخ میں واپس چلا گیا۔ میں نند کو حیرت سے دیکھ رہی ہوں ،وہ اطمینان سے بیٹھی ہے۔نند نے کہاکہ آپ گھبرائیں نہیں میں سانپ کو دوبارہ بلاتی ہوں۔ نند کے بلانے پر سانپ سوراخ سے باہر آکر واپس چلاجاتا ہے۔ خوف سے آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر : جگر اور بلڈ پریشر چیک کرائیں ۔ جب ذہن نیوٹرل ہوجاتا ہے تو الوژن خیالات کی بھر مار نہیں ہوتی ۔ یہاں کوئی آدمی اچھا ہے نہ برا ۔ خیالات میں گر می سردی ، یقین بے یقینی اور وراثت میں ملی ہوئی باتیں ذہن دہراتا رہتا ہے ۔ یہ خواب نہیں ،خیالات کی جھلکیاں ہیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.