Topics

بزرگ کے ساتھ گھٹنوں کے بل چل رہا ہوں

محمد سہیل، کراچی : ایک بزرگ کسی گھر کی اوپر والی منزل پر کھڑے ہیں اور وہاں آنے والے لوگوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ میں اور ساتھ موجود چند لوگ ان کو دیکھ کر خوش ہوئے۔ ہم نے سلام کیا۔ جواب میں بزرگ نے مسکرا تے ہوئے کہا، وعلیکم السلام ! اس کے بعد وہ دوسری سیڑھی کی طرف گئے جہاں دیوار کے اندرونی طرف چھجہ لگا ہے۔ میں چھوٹے بچے کے روپ میں بزرگ کے ساتھ ساتھ گھٹنوں کے بل چل رہا ہوں۔ انہوں نے شفقت سے میرے سر پر ہاتھ رکھا۔ اس کے بعد ہم جس راستے پر گئے، وہاں اندھیرا اور فرش ٹوٹا پھوٹا ہے ۔

 تعبیر: خواب الفاظ کے اعتبار سے مبارک اور سعید ہے لیکن خواب کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ خواب دیکھنے کے وقت صاحب ِخواب کا ذہن پوری طرح یکسو نہیں تھا ، شعوری عمل زیادہ واضح ہے۔ بہرحال اس قسم کے خواب درودشریف زیادہ پڑھنے سے نظر آتے ہیں لیکن ذہن چوں کہ ایک نقطے پر مرکوز نہیں ہے اسی لئے آپ نے خود کو خواب میں مشورہ دیا ہے کہ ذہنی یکسوئی کی طرف دھیان دیں۔

رات کو سونے سے پہلے وضو کریں پھر آنکھیں بند کرکے خاتم النبیینؐ کے روضۂ اقدس کا تصور کریں اور درودشریف کاورد کریں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.