Topics

کتا آٹا کھاتا ہے


راشد، کراچی: ہرے رنگ کے کپڑے سے آٹا ڈھانپ لیا۔ بھورا کتا آیا اور آٹا کھانے لگا۔ میں نے اسے کان سے پکڑ کر مارتے ہوئےباہر نکالا۔ کنڈی لگاکر آیا تو دیکھا کہ کالی بلی آٹا کھارہی ہے۔ بلی کو بھی مار کر باہر نکالا۔ پھردیکھا کہ کتا تالاب میں نہا رہا ہے۔ اچانک تالاب کی زمین اوپر آگئی جس سے آدھاکتا زمین میں چلا گیااور چیخ و پکار کرنے لگا ۔ پھر کہا کہ مجھے باہر نکالو۔ میں نے کہا، اسی میں پھنس کر چلاّتے رہو۔ یہ کہہ کر تیزی سے مڑ گیا۔

 

تعبیروتجزیہ:خواب نزلہ ، دماغ ، معدہ اور آنتوں کی بیماریوں سے متعلق ہے ۔ ان بیماریوں نے آپ کے جسم کو شکار بنالیا ہے۔ معدہ اور آنتوں کی بیماریاں پانی، کتاّ، تالاب، کتے کا آدھا حصہ زمین میں ہونےکی شکل میں ظاہر ہوئی ہیں۔ جب کہ دماغ اور نزلے کے امراض کالی بلی اور آٹا کھانے کی شکلوں میں ظاہر ہوئے ہیں۔ آپ نے کتےّ کو کان سے پکڑ کر باہر نکالا پھر بلی کو آٹا کھاتے دیکھا۔ اس کا مطلب ہے کہ جس معالج سے علاج کروایا گیا، وہ تجربہ کار نہیں تھا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.