Topics

حضور اکرمؐ کا نام مبارک لکھا ہوا دیکھنا


عاطف نذیر، لاہور۔ قیامت کا منظر ہے۔ بلڈنگ ، گھر، درخت ،پہاڑ ، کاریں ، ریل گاڑیاں غرض زمین پر موجود ہر چھوٹی بڑی شے بے وزن ہوکر خلاکی طرف جارہی ہیں۔اچانک ایک فریم نمودار ہوتا ہے جس میں حضور نبی اکرمؐ کا نام مبارک لکھا ہوا ہے۔ فریم مزید بڑا ہوتا ہے اور عربی لہجہ میں کوئی زور سے ـ’’محمدؐ‘‘ کہتا ہے، پھر یہ آواز گونجتی رہی۔

 

تعبیر: خواب میں بشارت ہے کہ آپ کا درود شریف پڑھنا انشاء اللہ نہایت مبارک ثابت ہوگا۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو، مجھے اور سلسلہ کے تمام بہن بھائیوں کو سلسلہ کے اسباق اور اغراض و مقاصد پر قائم رکھے۔ آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مئی                2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.