Topics

مرشد کوسفید لباس پر کالی واسکوٹ میں دیکھنا


عون محمد، کراچی۔ مرشد کریم سفید لباس پر کالی واسکوٹ زیب تن فرمائے بیٹھے ہیں، میں تخت کے قریب بیٹھا ہوں۔ مرشد کریم سفید کاغذ پر دائرہ مثلث بناکر مجھے دکھا رہے ہیں اس کے بیچ میں ایک نشان بھی ہے۔

 

تعبیر: خواب کے اجزائے ترکیبی بظاہر بہت اچھے ہیں لیکن نشاندہی کی گئی ہے ایسے دوستوں کی مجلس میں نہ بیٹھیں جو سگریٹ نوشی یا اور کسی قسم کا نشہ کرتے ہوں۔ آپ کا وقت بہت ضائع ہوتا ہے وقت کی فضول خرچی نہ کریں۔ دائرہ اور مثلث سے متعلق آپ نے کوئی مضمون پڑھاہے اس کا عکس خواب میں سامنے آگیا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.