Topics

چھپکلیاں دیوار پرکافی ہیں


فرحانہ، حیدرآباد۔خواب میں دیکھا کہ سر پہ چوٹ اورمنہ میں خون بھراہوا ہے۔ میں چہرہ کو غور سے دیکھ رہی ہوں کہ یہ چوٹ لگا چہرہ میرا ہے یا میرے کسی بچے کا لیکن پہچان نہیں پارہی۔ پھر دیکھا ،کمرے کی دیوار پرکافی چھپکلیاں ہیں—دو چھپکلیاںآپس میں قریب ہیں۔

 

تعبیر: آپ نے خواب میں جو کچھ دیکھا اس سے پتہ چلتا ہے کہ صفائی کا فقدان ہے۔ کوشش کریں کہ کھانے کی چیزیں خالص مل جائیں۔ بلڈ پریشر کی طرف بھی اشارے ملتے ہیں۔ ڈاکٹر سے ٹیسٹ کرائیے۔ گھر اور کھانوں میں بطورِ خاص صفائی کا اہتمام کیجئے۔ بازار کے کھانے آپ کے لئے مناسب نہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر                 2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.