Topics

مکڑی اور جالے دیکھنا


م ص، سرجانی۔ کوئی پریشانی لاحق ہے کیا پریشانی ہے یہ نہیں معلوم۔ چھت پر سے کسی کے چلنے کی آواز آئی خوفزدہ ہوکر غور سے چھت کی طرف دیکھا تو وہاں بہت ساری مکڑیاں تھیں جو جالا بن رہی تھیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے کمرے کی چھت جالوں سے بھر گئی۔ خیال آیا مکڑی کا جال میرے اوپر آجائے گا اور پھر سانس نہیں آئے گا۔ فوراً ہی میں نے آیات قرآنی کا ورد شروع کردیا۔ اچانک ہاتھ میں کوئی نوکیلی چیز آگئی، میں نے دیوار کے کونوں سے جالوں کو لپیٹ کر رکھ دیا۔

 

تعبیر: مکڑی اور مکڑی کے جالے دیکھنا ظاہر کرتا ہے کہ صاحب خواب زندگی کا پروگرام بنانا چاہتے ہیں۔ آپ کو باخبر کیا گیا ہے کہ یہ پروگرام نہ بنائیں بصورت ِ دیگر نا کافی اور پریشانی ہوسکتی ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ خواب مستقبل سے متعلق ہے۔ ایسے لوگوں سے محتاط رہنا چاہئے جو مخلص نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا ذکر کیجئے۔ کھانوں میں بطور خاص احتیاط کرنا ضروری ہے۔ پاکیزگی، صفائی اور راست گوئی سے   انشاء اللہ آپ ذہنی الجھنوں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ صفائی کا بطور خاص اہتمام کریں برتن دھونے کے بعد دھوپ میں رکھیں تاکہ چکنائی اور میل صاف ہوجائے۔ کھانے سے پہلے گیلی پلیٹیں استعمال نہ کریں کپڑے سے اچھی طرح صاف کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.