Topics
فوزیہ عالم، فیصل آباد۔ دو مہینے سے بیٹی کا بخار اتر نہیں
رہا تھا۔پریشانی بڑھ گئی تھی۔ اسی عالم میں خواب دیکھا کہ ہادی امم رحمة للعالمین حضور
علیہ الصلوٰة و السلام تشریف لائے اور فرمایا کہ حدیبیہ کے کنوئیں کا پانی پلاؤ ۔
فوراً خیال آیا کہ یہ پانی تو میرے پاس ہے۔ صبح بیٹی کو وہ پانی پلایا۔ اللہ کا شکر
ہے اب بیٹی ٹھیک ہے۔
تعبیر: خواب مبارک ہے۔ ہم سب اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا
شکر ادا کرتے ہیں۔ آپ درود شریف کا معمول جاری رکھیں۔ آپ سے دعا کی درخواست ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.