Topics

کلیجی رنگ دیکھنا


م ن، کراچی۔  نیا کپڑا ملا ہے جس کا رنگ شاید کریم کلر کا ہے اور کلیجی رنگ سے ڈیزائن بنا ہوا ہے۔ پھر دیکھا ایک قبرستان میں جاتا ہوں ۔وضو کرکے نماز پڑھتا ہوں۔

 

تعبیر: خواب میں جگر کے امراض کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کی وجہ ناقص پانی پینااور ملاوٹی غذا ؤ ں کا استعمال ہے بطور خاص چکنائی نقصان دہ ہے۔اطمینان کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ٹیسٹ کرائیں۔ االلہ تعالیٰ آپ کو محفوظ رکھے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.