Topics

بچھو زمین کھود کر نکالنا


اختر، کورنگی۔ گھر کے قریب بیٹھا زمین کھود کر بچھو نکال رہا ہوں۔ کوئی شخص آکر کہتا ہے پیلے نہیں کالے بچھو نکالو۔ میں کالے بچھو نکال کر زمین پر ڈھیر کررہا ہوں کہ بھائی لائٹ لے کر آگیا۔ میں غصہ ہوتا ہوں کہ لائٹ کیوں لائے، بچھو ہمیں نقصان پہنچائیں گے۔ وہ لائٹ بند کردیتا ہے اور میں اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ آنکھ کھلی تو گھبراکرفوراً بستر جھاڑا۔ اس خواب سے بہت پریشانی ہے۔

 

تعبیر : ذہن کی حفاظت کیجئے ۔ خدانخواستہ پر یشانی لاحق ہو سکتی ہے ۔ سوچ میں پاکیزگی نہیں ہے ۔غصہ نہ کریں اور انتقامی جذبہ کو فوراً رد کر دیں ۔ اللہ حاضر و ناظر ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.