Topics

جامن پر مکھیاں


عزیزہ بیگم، کورنگی۔ چٹائی پر لیٹی ایک جامن کے درخت کو دیکھ رہی ہوںجس پر بے شمار جامن لگے ہیں۔ اتنے میں ایک عورت کہتی ہے پہلے خود کوتو دیکھو۔میں نے دیکھا کہ جہاں میرا آپریشن ہوا تھا وہاں جامن جیسی کوئی چیز ہے جس پر مکھیاں بیٹھ رہی ہیں۔ میں انہیں اڑاتی ہوں تو بیٹی کہتی ہے ان کو نہ اڑائیں، یہ آپ کی اس خرابی کو دور کرنے کے لیے آئی ہیں۔ آپ درود تاج پڑھتی ہیں جس کی برکت سے انشاء اللہ یہ صحیح ہوجائے گا ۔

 

تعبیر: ذہن ایسے کسی عمل پر متوجہ رہتا ہے جو لاشعور کو ناگوار گزرتا ہے لیکن عادتاً شعور اسے رد نہیں کر تا۔ احتیاطاً آپ کو شوگر اور بلڈ پر یشر چیک کر وانا چاہئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.