Topics

سرخ رنگ کا لعل دیکھنا


نذیراں:  میں بیچ دریا میں ابھری ہوئی ایک خشک جگہ پر کھڑی ہوں۔ اس کے آس پاس دریا کا پانی بہہ رہا ہے۔ پانی ذرا نیچا ہو جاتا ہے تو پانی ایک جگہ سرخ سرخ نظر آتا ہے جیسے اس کے نیچے کوئی سرخ رنگ کی چیز پڑی ہو۔ پانی اور نیچا ہو جاتا ہے تو سرخ رنگ کا شیشہ سا نظر آتا ہے۔ میں اس کو اٹھا لیتی ہوں تو وہ ایک لعل ہوتا ہے جو سرخ اور ٹھنڈا ہے۔ اس کے ساتھ ایک سنہری زنجیر لٹک رہی ہے۔ میں اسے دوپٹہ میں چھپاتی ہوں کہ کوئی اسے دیکھ نہ لے اور کبھی قمیض کے گھیرے میں باندھتی ہوں۔ مگر ڈرتی ہوں کہ کوئی چھین نہ لے۔ پھر میں اسے بالوں کے جوڑے میں چھپاتی ہوں۔ مگر وہاں بھی رکھنے سے تسلی نہیں ہوتی تو میں اسے گریبان کے اندر جہاں بٹوا رکھا جاتا ہے رکھ لیتی ہوں اور اس کے اوپر ہاتھ رکھ کر دریا سے نکلتی ہوں ۔ میرے نکلتے ہی دریا کی روانی تیز ہو جاتی ہے اور میں بھاگ جاتی ہوں۔

تعبیر : جس لعل کی آپ کو تلاش ہے اور جس کے لئے آپ عرصے سے سر گرداں ہیں۔ انشاءاللہ آپ کو وہ مل جائے گا۔ اور پھر یہ لعل آپ کے گلے کا ہار بن کر آپ کو ازدواجی زندگی کا سکھ اور چین عطا کرے گا ۔ خواب بہت روشن ہے اللہ کرے آپ کے اندر ذہنی قوتِ ارادی ہوجائے کہ اپنے مطلوب کو حاصل کر لیں۔ آمین اللہ کے کلام سے کامیابی ہوگی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (ستمبر 84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.