Topics

حضور علیہ الصلوٰة والسلام دو صحابہ کرام کے ساتھ کمرے میں تشریف لائے


 —کراچی۔ ایک بزرگ حضرت ابراہیم کا حلیہ بتارہے ہیں۔ سوچتا ہوں کہ عرض کروں میں نے بھی حضرت ابراہیم کی زیارت کی ہے۔ باادب پوچھتا ہوں، کیاآپ بھی زیارت سے مشرف ہوئے ہیں؟ تو بزرگ فرماتے ہیں کہ میں زیارت کررہا ہوں۔ بزرگ کی آنکھوں پرروشنی کی چادر چھاگئی۔ پھر سعادت نصیب ہوئی کہ سیدنا حضور علیہ الصلوٰة والسلام دو صحابہ کرام کے ساتھ کمرے میں تشریف لائے، میں ان صحابہ کو نہیں پہچان سکا۔یاد کررہاتھاکہ دو صحابہ کرام کون تھے کہ میری آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: الحمدللہ نہایت پرمسرت اور سعادت سے معمور، آپ خواب میں حضرت ابراہیم ، حضور پاک ؐ اور صحابہ کرام کی زیارت سے مشرف ہوئے۔ رات کو سونے سے پہلے ایک سو تین مرتبہ درود شریف پڑھ کے ایصال ثواب کریں اور بات کئے بغیر سوجائیں۔ نوے دن یہ عمل کرکے جو کیفیات ہوں وہ لکھ کر بھیج دیں۔ خواب پڑھ کر دلی مسرت ہوئی اور اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کیا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.