Topics

گوشت


علی حسین ،کراچی۔ میں نے دیکھا کہ میں قصاب کی دکان سے بکری کا دست کا گوشت خرید رہا ہوں۔ ایک بزرگ تشریف لائے اور کہا ’’دست کا گوشت نہیں بلکہ فلاں جگہ کا گوشت خریدو۔‘‘ اس کے بعد نیند سے بیدار ہو گیا۔

تعبیراور تجزیہ: آپ ثقیل اور روغنی غذائیں زیادہ کھاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہضم سے متعلق معمولی سی بیماری ہو گئی ہے۔ قصاب کی دکان اور دست کا گوشت ثقیل اور روغنی غذاکا تمثل ہے ۔بکری کا گوشت بیماری کا تمثل ہے جو معمولی ہے ۔ بزرگ کا کہنا ہے کہ فلاں جگہ کا گوشت خریدو کا مطلب یہ ہے کہ مناسب اور زود ہضم غذائیں استعمال کی جائیں اور پرہیز کے ساتھ بیماری کا علاج کرایا جائے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (ستمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.