Topics

حضرت بابا تاج الدین کی روح سے ملاقات


 اع، امریکہ۔ شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ناگپوری کے سامنے بیٹھی کچھ مانگ رہی ہوں۔ آپ شفقت بھری نظر سے مسکراکے فرماتے ہیں، سامنے ہماری مرقد ہے اس کے قریب سے گزرو تو مراد پوری ہوجائے گی۔اس جگہ سے گزر کے آئی تو دو افراد کوباتیں کرتے سنا کہ تدفین سے پہلے بابا کا دیدار ہونا چاہئے تھا۔ سوچتی ہوں کہ ابھی تو میں ان سے بات کررہی تھی کیا اس کے بعد انتقال ہوا؟ پھر خیال آیاکہ میری ملاقات حضرت بابا تاج الدین کی روح سے ہوئی تھی۔ دوسرے صاحب کہتے ہیں، بابا کا آخری دیدار میٹنگ کے دوران ہوا تھا۔ پھر مجھ سے کہتے ہیں کہ مرقد کے پاس جگہ کم ہونے کی وجہ سے انتظامیہ حاضرین کو اٹھادیتی ہے اس وجہ سے مزار کو بڑی جگہ منتقل کردیا ہے، آپ وہاں سے بھی گزریں۔ منظر بدلا اور میں کینیڈا مراقبہ ہال میں کھانے کی پلیٹیں دائرہ میں لگا رہی ہوں۔ جب کھانا پلیٹوں میں ڈالتی ہوں تو ایک صاحبہ کہتی ہیں کہ ان پلیٹوں میں دوسرا کھانا رکھنا تھا۔

 

تعبیر: خواب الحمد للہ مبارک ہے ۔ البتہ خواب میں ذہن جگہ جگہ منتشر نظر آتا ہے ۔ حضرت نانا تاج الدین کی بابرکت زیارت نہایت خوش بختی ہے ۔ ذہن میں انتشار ہو نے کی وجہ سے اضافی باتیں بھی شامل ہو گئی ہیں۔ آپ ایصال ثواب کیجئے۔ درود شریف کے ساتھ چاروں قل پڑھ کر ثواب پہنچائیے اور لوگوں کو کھانا کھلائیے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.