Topics

روح کو سفید رنگ کا دیکھا


حافظ محمد میمن، کورنگی۔ میری ایک بزرگ خاتون فرماتی ہیں، تجھے معاف نہیں کروں گی۔ یہ سن کر میں زمین پر گر جاتا ہوں۔ ایک کزن کہتا ہے کہ کب مروگے ۔ میں اللہ سے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں اور سچے دل سے کلمہ طیبہ پڑھتا ہوں جس کے بعد میری روح جسم کو چھوڑ کر آسمان کی طرف پرواز کرجاتی ہے۔  آنکھ کھلی تو سینہ میں درد تھا اور روح کو سفید رنگ کا دیکھا جو جسم میں واپس آتی نظر آئی تو میں ڈر گیا۔

 

تعبیر:  اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تن درستی کے ساتھ خوش رکھے۔ اپنا چیک اَپ کرائیے، خاص طور سے سینہ کے امراض کا ٹیسٹ کرانا چاہئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری                2017ء)

 

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.