Topics

بھینس مجھے مارنا چاہتی ہے


سرفراز احمد، شجاع آباد۔آپ نے لکھا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے گھر میں تین بھینسیں موجود ہیں جو نانا جان کے گھر سے آئی تھیں۔ دو بھینسیں تو عام جسامت کی ہیں اور ایک بھینس ہاتھی جتنی اونچی۔ بڑی اور موٹی ہے ۔ جب میں شام کو ان بھینسوں کو کھولتا ہوں تو دو عام بھینسیں تو آرام سے آ جاتی ہیں مگر بڑی بھینس مجھے مارنا چاہتی ہے میں جب خوفزدہ ہو جاتا ہوں تو وہ بھینس مجھ سے باتیں کرتی ہے اور کہتی ہے کہ میں تمہیں ویسے ہی ڈرا رہی تھی۔

خواب کے خاکے ذہنی پر گندگی پریشانی جعلسازی، مقدمہ بازی وغیرہ پر مشتمل ہیں اور ان سب باتوں کی وجہ سے مالی پریشانیاں بھی زیر بحث آتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنا رحم کرے۔ آمین۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.