Topics

بچہ تندرست بار بار دیکھنا


رشیدہ شاہین ،لاہور۔ میں برسوں سے مسلسل ایک ہی خواب دیکھ رہی ہوں ۔مگر مجھے اس کی تعبیر کے متعلق آج تک معلوم نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ سے میں سخت پریشان ہوں ۔میں تقریباً سال بھر میں چار پانچ مرتبہ خواب میں دیکھتی ہوں کہ میری گود میں ایک بہت تندرست بچہ ہے جو بے حد خوبصورت ہے۔ بچہ میرا اپنا ہے پہلے تو بچہ بالکل نوزائیدہ ہوتا ہے پھر ذرا بڑا اور پھر تقریباً آٹھ سال کی عمر کا ہو جاتا ہے۔دیکھتی ہوں کہ میں اپنے بچے کو اپنا دود ھ پلا رہی ہوں ۔ میں حیران ہوں کہ میرا سب سے چھوٹا بچہ اب سات سال کا ہوچکا ہے ، خدا کے فضل سے چار بچے ہیں ۔ دو بیٹے اور دو بیٹیاں ۔ مجھے مزید کسی بچے کی خواہش بھی نہیں۔ اس کے باوجود یہ خواب میرا پیچھا نہیں چھوڑتا۔ جس کی وجہ سے میں بے حد پر یشان ہوں ۔ ازراہ ِکرم مجھے اس خواب کی واضح تعبیر بتا ئیں ۔

 تعبیر: ہم سب اپنے بزرگوں سے سنتے آئے ہیں کہ جو کچھ دنیا میں ہونے والا ہوتا ہے وہ سب سے پہلے لوحِ محفوظ میں ثبت ہے ۔ لیکن ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے قانون کے مطابق آدمی اپنے اختیارات بھی استعمال کر سکتا ہے ۔آپ کی قسمت میں جتنے بچے تھے ان میں سے جب ایک بچہ باقی رہ گیا تو آپ نے اپنا اختیاراستعمال کر کے مزید بچہ پیدا ہونے کے حالات ختم کر دئیے ۔ چوں کہ ایک بچہ اور ہو نا تھا اور اس بچے سے آپ کی روح اور لا شعور واقف ہے اس لئے بچہ آپ کو بار بار خواب میں نظر آتا ہے ۔اب جب تک یہ بچہ کسی دوسری ماں کے پیٹ میں منتقل نہیں ہوتا آپ کو نظر آتا رہے گا گھبرانے اور فکر مند ہونے کی کوئی بات نہیں ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مارچ 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.