Topics

سیب


خالد تارڑ، پھالیہ۔دیوارسے ٹیک لگائے بیٹھاہوں، قریب ایک چوڑے پتوں والا خوب صورت پوداہے ۔ ایک صاحب آکرکہتے ہیں، سیب دے دیجئے۔ میں پودے پر نظر دوڑاتاہوں مگر سیب نظرنہیں آتے۔ ان صاحب سے کہتاہوں، سیب نہیں ہیں۔ وہ صاحب واپس چلے جاتے ہیں۔

 

تعبیر: احتیاطاً اپنا ٹیسٹ کرانا چاہئے کہ خون میں آئرن کی کیا پوزیشن ہے۔ خواب کے اجزا ظاہر کرتے ہیں کہ آئرن میں کمی واقع ہوئی ہے جب کہ آئرن کی زیادتی بھی بیماری ہے۔ جو نتیجہ سامنے آئے اس کا پرہیز سے علاج کریں۔ کتاب’’ روحانی علاج‘‘ میں علاج لکھا ہوا ہے، ساتھ ساتھ معالج کو بھی دکھائیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر                      2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.