Topics

بیت اللہ شریف میں دیکھنا


طاہرہ رباب، سیالکوٹ۔ پہلی بار آپ کو خط لکھ رہی ہوں جواب عنایت کرکے ممنون فرمائیے۔خواب دیکھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ حجاز مقدس جانے والے قافلے میں شامل ہوں ۔ حرم میں ہم دونوں مرد اور خواتین کے الگ الگ گروپ میں ہیں۔بیت اللہ شریف میں تقریر ہورہی ہے اور ایک بزرگ خطاب فرمارہے ہیں پھر دیکھا کہ حرم میں دعا ہورہی ہے ۔۔میں شامل ہوں۔

 

تعبیر: خواب میں سعید اولاد کی خوشخبری ہے انشاء اللہ بچہ صاحب یقین اور اللہ کے محبوبؐ سے محبت کرنے والا ہے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچہ کی صحیح تربیت کریں۔ صحیح تربیت کے لئے ضروری ہے کہ ماں باپ خود صاحب اوصاف ہوں۔ بہت مبارک خواب ہے۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.