Topics

میت کو گرتے دیکھنا


 نعیم ۔ اندھیرے کمرے میں والد اور سوتیلی والدہ کے ساتھ ہوں۔ والد صاحب فرماتے ہیں ہم تجھے ساتھ نہیں رکھیں گے اور چھوڑ کر چلے جاتے ہیں پھر دیکھا میرے گال پرتھپڑ مارتے ہیں ۔اس کے بعددیکھا ایک لاش موجود ہے خیال آتا ہے دادی ہیں جن کا انتقال اٹھارہ (18) سال پہلے ہوچکا ہے۔ چچا اور میرا چھوٹا بھائی لاش کو دیوار پر رکھنا چاہتے ہیں لیکن میت نیچے گر کر کفن میلا ہوجاتا ہے۔

 

 تعبیر: گھر میں بزرگوں کے ساتھ طرز عمل انتہائی نامناسب ہے۔ بزرگوں کا احترام کریں ہر چھوٹے کو بڑا ہونا ہے آدمی جو بوتا ہے وہ کاٹتا ہے۔

دادی مرحومہ کو ایصال ثواب کی ضرورت ہے ان کے لئے لوگوں کو کھانا کھلائیں اور لباس پہنائیں، قرآن شریف پڑھ کر ثواب ہدیہ کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اگست             2015ء)

 

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.