Topics

قبرستان میں اذان


 نصرت شاہد ،لاہور۔ میں نے خواب دیکھا کہ قبرستان میں بچوں اور بڑوں کا ایک ہجوم سا لگا ہوا ہے اچانک مغرب کی اذان ہوتی ہے تو مجمع چھٹ جاتا ہے اور میں وہاں تنہا ہی رہ جاتی ہوں۔ پھر میں بھی چل پڑتی ہوں۔ پھر میں نے سبز رنگ کے مزار دیکھے۔ میں ایک مزار کے اندر چلی جاتی ہوں۔ وہاں میں نے دیکھا کہ وہاں بہت سے سفید ریش بزرگ ہیں جن کے لباس سفید تھے۔ دیکھا کچھ لیٹے ہوئے ہیں کچھ نماز پڑھ رہے ہیں۔ میں کسی کے اوپر سے اور کسی کے پیچھے سے ہوتی ہوئی وہاں سے بھی گزر جاتی ہوں۔ درمیان میں میں نے مزار پر جھک کر سلام بھی کیا جب میں مزاروں کے پاس سے گزر گئی تو میری آنکھ کھل گئی۔

 تعبیر: یہ خواب پرانا ہے اور اس وقت دیکھا گیا جب آپ کے بطن میں بچہ پرورش پا رہا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے خیر کی ہے ۔ خواب میں بیماری کے تمثیلات ہیں۔ مزار پر جھک کر سلام کرنے سے مراد یہ ہے کہ خطرہ ٹل گیا ہے لیکن ہونے والا بچہ دماغی طور پر کمزور ہو سکتا ہے خدانخواستہ اگر ایسا ہے تو تفصیلی حالات لکھ کر تعویذ منگوا لیجئے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.