Topics

پانی اینٹی کلاک وائز گھوم رہا ہے


الماس انجم ساجد،واہ کینٹ۔کمرے میں ایک بزر گ تشریف فرما ہیں۔میں آخری صف میں دیوار کے ساتھ جب کہ آگے کچھ خواتین وحضرات کسی کام میں مگن ہیں۔ میرے سامنے شیشہ کے پیالہ میں شفاف پانی تیزی سے اینٹی کلاک وائز گھوم رہا ہے۔انہماک اور یک سوئی میں اضافہ ہوا اور پیالہ میں دل کش مناظر نظر آنے لگے۔ سبزہ ، خوب صورت رنگوں کے پتھر اور حسین مناظر دیکھے۔ نشست ختم ہو نے پر بزرگ تشریف لے گئے۔

 تعبیر: خواب روحانی کیفیات پر مشتمل ہے ۔ اندرونی کیفیات کا خواب میں مظاہرہ ہوا ہے ۔ پانی علم کا تمثل ہے۔ خواب کے اجزائے تر کیبی سے ظاہر ہو تا ہے کہ انشاء اللہ آپ کی ذات سے لوگوں کو روحانی فائدہ پہنچے گا۔ اپنی دوست خواتین کو روحانی علوم سیکھنے کی طر ف توجہ دلائیں ۔ سیرت النبی ؐ پڑھنے کی تر غیب دیں انشاء اللہ کام یابی ہوگی ۔ مراقبہ کی صحیح تعریف بیان کر یں ۔ وضو بغیر وضو یا حی یا قیوم پڑھنے کی ترغیب دیں۔ 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.