Topics

تصور شیخ دیکھنا

کراچی۔ ماں جی نے میری پیدائش کے وقت خواب دیکھا کہ ایک بہت بڑے میدان میں حشر برپا ہے بہت سے لوگ سفید گھوڑوں پر سوار ہیں۔امی کمرے میں آتی ہیں جہاں میرے چاروں طرف پھول ہی پھول اور حوریں ہاتھوں میں گلدستے لئے کھڑی ہیں۔ ماں جی کے پوچھنے پر وہ کہتی ہیں ہمیں اللہ نے اس بچے کی حفاظت کے لئے بھیجا ہے ۔ دیکھا کہ مسجد میں ایک صاحب اعلان کرتے ہیں کہ عابد (میں )بیان دینگے۔ میں کہتاہوں میری زبان میں لکنت ہے۔ مرشد مجھے پاس بلاتے ہیں رنگین اخبار پر ایک بزرگ کی تصویر ہوتی ہے جس پر انگلی رکھ کر فرماتے ہیں انگلی میں دیکھو۔ میں تصور شیخ کرتا ہوں ۔انگلی سے روشنیاں نکلتی ہیں اور روشنیوں میں سفیدکبوتر اڑتا ہوا نظر آتاہے۔

تعبیر: خواب میں روحانی صلاحیتوں کی خوشخبری دی گئی ہے۔ آپ کی والدہ صاحبہ رسول اللہؐ سے عشق کی حد تک محبت کرنے والی پاکیزہ خاتون ہیں۔

تجزیہ: ماں جی نے جو کچھ دیکھا ہے اس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ زاہدہ، نیک دل خاتوں ہیں۔ اللہ پر توکل اور بھروسہ کرنے والی ماں ہیں۔ اللہ کو یاد کرتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ شکر کرنے کی عادت بھی خواب میں نظر آتی ہے۔ صاحب نصیب بچہ کی خوشخبری ہے۔ اگر اللہ کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ، خلوص، ایثار، محبت اور مستقل مزاجی سے روحانی علوم سیکھنے کی کوشش کی جائے تو روحانی علوم انشاء اللہ حاصل ہوں گے۔

مشورہ: مرشد کی ہدایات پر بلا چون و چرا عمل کرنا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اللہ کے رسولؐ کے بنائے ہوئے قانون اور بتائے ہوئے طریقوں پر اگر مستقل مزاجی سے عمل کیا جائے تو انشاء اللہ جس طرح خواب میں دیکھا ہے تعبیر پوری ہوگی۔




’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.