Topics

لہسن کے جوَے پیسنا


 سعدیہ ناز، اسلام آباد۔ چھوٹے کمرے میں خاندان کے تمام افراد ٹولیوں میں بیٹھے مختلف کام کررہے ہیں، درمیان میں تخت پر بھابھی، چچی اور ایک انگریزخاتون ہیں۔ ایک لڑکی کمرے میں آکر انگریز خاتون سے کہتی ہے آنٹی مجھے جوزف اسمتھ سمجھ میں نہیں آتا، کبھی بہت خیال رکھنے والا اور کبھی اجنبی، کیا کروں؟ کمرے میں  سناٹا ہے۔

میں تخت کے پاس بیٹھی سل پر لہسن کے جوَے جیسی کوئی چیز پیس رہی ہوں لیکن وہ ایسے ہوتے ہیں جیسے پسے ہوئے بادام۔

 

تعبیر: خواب میں الجھاؤ ہے۔ رشتہ کا معاملہ درپیش ہے۔ لڑکی اور خاندان والے ایک رائے پر متفق نہیں ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘(اکتوبر2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.