Topics

مرحومہ والدہ کے لئےدوست کہتا ہے جان چھوٹی


میں دیکھتا ہوں کہ میری امی کا انتقال ہو گیا ہے۔ میں اپنے ایک دوست کے پاس جاتا ہوں۔ اور اسے بتاتا ہوں کہ میری امی کا انتقال ہو گیا ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ چلو ۔ اچھا ہوا، جان چھوٹی ۔ میں کہتا ہوں نہیں یار وہ میری ماں ہے ۔ ان کی بات الگ ہے ۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ میری امی آئی ہیں۔ میں اور میری بڑی بہن ان سے پوچھتی ہے کہ قبر میں آپ پر کیا گزری۔ وہ خاموش ہو جاتی ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ قبر کی بات نہیں پوچھنی چاہیٔے ۔ پھر تسلسل ٹوٹ جاتا ہوں اور پتہ نہیں کیا کیا دیکھتا ہوں ۔ پھر دیکھا کہ میں آرام سے کھیل رہا ہوں تو میری امی مجھے بلانے آئی ہیں۔ میں فوراً ان کا ایک بازو پکڑ کر ان کے ساتھ چلا گیا۔ اور میری آنکھ کھل گئی۔

  تعبیر: آپ اپنے والدین کی گستاخ اولاد ہیں ۔ لاشعور نے سخت تنبیہ کی ہے ۔ ماں باپ کبھی اولاد کا برا نہیں چاہتے۔ جب اولاد سیانی ہو جاتی ہے تو وہ ماں باپ کے طرز عمل اس کو اپنی انا کے خلاف سمجھنے لگتی ہے اور یہ بات اولاد کو گستاخ بنا دیتی ہے۔ جو اخلاقاً ، شرعاً بلکہ ہر اعتبار سے بری بات ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.