Topics

گود میں بچہ دیکھنا


بسم اللہ ۔ خواب میں بار بار گود میں بچہ دیکھنا اس طرف اشارہ ہے کہ آپ کے دل میں ابھی اور اولاد کی تمنا ہے۔ خواب میں بچہ کو کبھی بے انتہا کمزور دیکھنا ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے ایک یا زائد بچے فوت ہوگئے ہیں ۔آپ کے دل پر اس کا ملال بہت زیادہ ہے اس کی وجہ آپ کے اندر کوئی زنانی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (ستمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.